ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / سڑک کنارے چھوٹے موٹے کاروبار کرنے والوں کے لئے تربیتی کیمپ

سڑک کنارے چھوٹے موٹے کاروبار کرنے والوں کے لئے تربیتی کیمپ

Sat, 15 Jul 2017 10:25:00  SO Admin   S.O. News Service

بھٹکل، 14؍جولائی (ایس اونیوز) زندگی گزارنے کے لئے سڑک کنارے چھوٹے موٹے کاروبار کرنے والے ہاکرس کے لئے ایک تربیتی کیمپ کا افتتاح ٹی ایم سی ہال میں صدر بلدیہ بھٹکل جناب محمد صادق مٹا کے ہاتھو ں عمل میں آیا۔

راشٹریہ نگر جیون اپائے یوجنا کے تحت دو دنوں کے لئے منعقدہ اس کیمپ میں ٹاؤن میونسپالٹی کے حدود میں کاروبار کرنے والے ہاکرس اورباکڑے والوں کو صحت عامہ، صفائی و ستھرائی اور تعلیم وغیر ہ سے متعلق اہم نکات کی طرف توجہ دلائی جائے گی۔کیمپ کا افتتاح کرتے ہوئے صدر بلدیہ محمد صادق مٹانے کہاکہ ہاکرس اس موقع سے پورا فائدہ اٹھائیں ۔ اپنی زندگی گزارنے کا سہارا کرنے کے ساتھ ساتھ ماحول کی صفائی پر بھی خصوصی توجہ دیں۔ سڑک کنارے کاروبار کرنے والے میونسپالٹی میں اپنا رجسٹریشن کروائیں تاکہ ان کو فائدہ پہنچانے والی سرکاری اسکیمیں جاری ہونے پر وہ اس سے استفادہ کرسکیں۔

اس کے موقع پر ٹی ایم سی کے فوڈ انسپکٹراجئے، وجیا بینک کے ریٹائرڈ منیجراورنامدھاری سماج کے صدر ایم آر نائک،میونسپل کاونسلر وینکٹیش وغیرہ نے بھی کیمپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے گزارش کی کہ اس کیمپ سے فائدہ اٹھاتے ہوئے لوگ اپنا کاروبار بہتر طریقے سے چلائیں اور ماحول کو پاک وصاف رکھنے کی طرف خاص توجہ دیں۔

افتتا حی پروگرام کے دوران نائب صدر بلدیہ جناب کے ایم اشفاق،چیف افیسر وینکٹیش ناووڈ،اسٹانڈنگ کمیٹی چیرمین قیصرکاونسلر عبدالرحیم وغیرہ موجود تھے۔ پلاننگ افیسر وینو گوپال شاستری نے استقبال کیا۔پچاس سے زیادہ چھوٹے چھوٹے کاروباری اس تربیتی کیمپ میں شریک رہے۔


Share: